عنوانِ نظم : چراغانِ امامت

سید قاسم رضا بخاریUrdu40 lines1 public analyses
Original Poetry
Translation
عنوانِ نظم : چراغانِ امامت
عنوانِ نظم : چراغانِ امامت
حق کی تلوار ہے حیدرؑ،عدل کا روشن چراغ،
حق کی تلوار ہے حیدرؑ،عدل کا روشن چراغ،
جس نے پہچانا علیؑ کو،
جس نے پہچانا علیؑ کو،
اُسی نے فراغ پایا ہے،
اُسی نے فراغ پایا ہے،
حسنؑ و حسینؑ ہیں شمعِ ہدایت،
حسنؑ و حسینؑ ہیں شمعِ ہدایت،
راہِ نجات،
راہِ نجات،
ان کے نقشِ قدم پر ہے
ان کے نقشِ قدم پر ہے
عبادت کی حیات،
عبادت کی حیات،
زین العابدینؑ کی آنکھوں میں
زین العابدینؑ کی آنکھوں میں
سجدوں کا نور،
سجدوں کا نور،
بندۂ رب وہی
بندۂ رب وہی
جو رکھے صبر و رضا کا شعور،
جو رکھے صبر و رضا کا شعور،
باقرؑ و صادقؑ علمِ الٰہی کے امین ہیں،
باقرؑ و صادقؑ علمِ الٰہی کے امین ہیں،
جن کے الفاظ سے روشن ہوا
جن کے الفاظ سے روشن ہوا
دینِ متین،
دینِ متین،
کاظمؑ وہ صبر کا دریا،
کاظمؑ وہ صبر کا دریا،
خامشی میں کمال،
خامشی میں کمال،
جس کی زنجیر بھی بولی، کہ یہ حق کا جمال ہے،
جس کی زنجیر بھی بولی، کہ یہ حق کا جمال ہے،
رضاؑ وہ نورِ ہدایت،
رضاؑ وہ نورِ ہدایت،
شاہِ خراسان ہے،
شاہِ خراسان ہے،
جس کے در سے ملتی ہے امان،
جس کے در سے ملتی ہے امان،
تقیؑ و نقیؑ
تقیؑ و نقیؑ
آئینۂ صدق و وفا ہیں،
آئینۂ صدق و وفا ہیں،
ان کے کردار میں پوشیدہ ہے دینِ خدا،
ان کے کردار میں پوشیدہ ہے دینِ خدا،
عسکریؑ
عسکریؑ
ہدایت کے امین و رہبر،
ہدایت کے امین و رہبر،
جن کے سجدوں سے روشن ہے
جن کے سجدوں سے روشن ہے
شبِ ظلمت کا سفر،
شبِ ظلمت کا سفر،
مہدیؑ وہ وعدۂ حق ہیں جو،
مہدیؑ وہ وعدۂ حق ہیں جو،
عدل کے ساتھ
عدل کے ساتھ
جہاں کو سنوار جائیں گے،
جہاں کو سنوار جائیں گے،
میں فقط ایک فقیرِ درِ آلِ عبا،
میں فقط ایک فقیرِ درِ آلِ عبا،
میرے ایمان کی دولت ہے
میرے ایمان کی دولت ہے
محبتِ مصطفیٰؐ،
محبتِ مصطفیٰؐ،
میں قاسمؔ ہوں، شاید میرا مطلب یہی،
میں قاسمؔ ہوں، شاید میرا مطلب یہی،
دشمنِ حق سے براءت بھی عبادت ہے مری،
دشمنِ حق سے براءت بھی عبادت ہے مری،
اور ولایت میں ہی پوشیدہ ہے
اور ولایت میں ہی پوشیدہ ہے
جنت میری
جنت میری
نظم نگار
نظم نگار
سید قاسم رضا بخاری (ثانی)
سید قاسم رضا بخاری (ثانی)
 

Explanation

یہ نظم 'چراغانِ امامت' سید قاسم رضا بخاری کی تخلیق ہے جس میں اہل بیت اطہار کی عظمت اور ان کی تعلیمات کو اجاگر کیا گیا ہے۔ نظم میں امام علیؑ کی شجاعت اور عدل کو بیان کیا گیا ہے، جبکہ امام حسنؑ و حسینؑ کو ہدایت کی شمعیں قرار دیا گیا ہے۔ زین العابدینؑ کی عبادت اور صبر کی تعریف کی گئی ہے۔ امام باقرؑ و صادقؑ کو علم الٰہی کا امین بتایا گیا ہے، جبکہ امام کاظمؑ کی خاموشی میں کمال کو سراہا گیا ہے۔ امام رضاؑ کو خراسان کا بادشاہ اور ہدایت کا نور کہا گیا ہے۔ امام تقیؑ و نقیؑ کی سچائی اور وفا کو آئینہ قرار دیا گیا ہے۔ امام عسکریؑ کی ہدایت اور رہبری کو بیان کیا گیا ہے۔ امام مہدیؑ کو وعدہ حق کہا گیا ہے جو عدل کے ساتھ دنیا کو سنوار دیں گے۔ آخر میں شاعر اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے کہتا ہے کہ وہ آلِ عبا کے در کا فقیر ہے اور مصطفیٰؐ کی محبت اس کے ایمان کی دولت ہے۔

Word Dictionary43

WordIn UrduPlain (Urdu)Pron.
حقسچجو درست اور صحیح ہوhaq
تلوارشمشیرایک ہتھیار جو لڑائی میں استعمال ہوتا ہےtalwaar
عدلانصافانصافadl
فراغآرامسکون اور راحتfaraagh
شمعچراغروشنی دینے والی چیزshama
ہدایترہنمائیصحیح راستہ دکھاناhidayat
نجاتچھٹکارابچاؤ اور حفاظتnajat
نقشنشانقدموں کے نشانnaqsh
قدمپاؤںچلنے کا عملqadam
عبادتپوجاخدا کی بندگیibadat
حیاتزندگیجینے کا عملhayaat
نورروشنیچمکnoor
صبرتحملبرداشت اور تحملsabr
رضاخوشیخوشنودی اور قبولیتraza
علمجانکاریمعلومات اور فہمilm
امینمحافظمحافظameen
الفاظکلماتباتیں اور جملےalfaz
دینمذہبعقیدہ اور مذہبی اصولdeen
متینمضبوطپائیدار اور مستحکمmateen
خامشیخاموشیچپ رہناkhamoshi
کمالعظمتبہتری اور اعلیٰ درجہkamaal
زنجیرچینلوہے کی کڑیاںzanjeer
جمالخوبصورتیحسن اور دلکشیjamaal
خراسانایک علاقہایران کا ایک تاریخی علاقہkhurasaan
امانحفاظتپناہ اور سلامتیamaan
آئینہشیشہعکس دکھانے والی چیزaaina
صدقسچائیدرستگی اور حقیقتsidq
وفاعہدوعدہ پورا کرناwafa
کردارعملاخلاقی عمل اور رویہkirdaar
پوشیدہچھپا ہواغیر ظاہر اور مخفیposheeda
رہبرقائدرہنمائی کرنے والاrahbar
سجدوںعبادتنماز میں جھکناsajdon
ظلمتاندھیراتاریکی اور اندھیرzulmat
سفرراستہچلنے کا عملsafar
وعدہقولعہد اور وعدہwa'da
جہاںدنیاکائنات اور دنیاjahaan
فقیرغریبدرگاہ کا خادمfaqeer
ایمانعقیدہیقین اور مذہبی عقیدہimaan
دولتمالدولت اور ثروتdaulat
محبتپیارعشق اور چاہتmohabbat
مصطفیٰنبیحضرت محمدؐmustafa
ولایتحکومتسرپرستی اور قیادتwilayat
جنتبہشتآخرت کی خوشیjannat

Poet & Context

Eraمعاصر

سید قاسم رضا بخاری ایک معاصر اردو شاعر ہیں جن کی شاعری میں اہل بیت اطہار کی محبت اور عقیدت کا اظہار ہوتا ہے۔ ان کی نظموں میں اسلامی تاریخ اور ثقافت کی جھلکیاں نمایاں…


Whenمعاصر دور
Whyیہ نظم اہل بیت اطہار کی عظمت اور ان کی تعلیمات کی روشنی میں لکھی گئی ہے۔ شاعر نے اہل بیت کے مختلف افراد کی خصوصیات اور ان کے کردار کو اجاگر کیا ہے تاکہ ان کی تعلیمات کو عام کیا جا سکے۔
Formنظم

Themes & More

اہل بیت کی عظمتہدایت اور رہنمائیصبر و رضاعلم و معرفت
تشبیہ: حیدرؑ کو حق کی تلوار اور عدل کا روشن چراغ کہا گیا ہےاستعارہ: حسنؑ و حسینؑ کو شمعِ ہدایت کہا گیا ہےتکرار: 'نور' کا لفظ مختلف مقامات پر استعمال ہوا ہےتلمیح: اماموں کی خصوصیات کو بیان کرنے کے لئے تاریخی و مذہبی حوالہ جات
عنوانِ نظم : چراغانِ امامت by سید قاسم رضا بخاری — Poem, Translation & Meaning