Loading
عدم اعتباری؟ ٹھیک ہے اور کچھ؟dm tbry? thyk he wr kchh
عدم اعتباری؟ ٹھیک ہے اور کچھ؟ کوئی نیا الزام کیوں نہیں کرتے
زخم بھر رہے ہیں رفتہ رفتہ نمک کا انتظام کیوں نہیں کرتے
کیا خاص ہے ان استینوں میں مرے دل میں قیام کیوں نہیں کرتے
سنو کبھی چائے پہ بیٹھتے ہیں اک شام مرے نام کیوں نہیں کرتے
ا ک سطر ہے سمجھ سے بالا تر ہم یہ قصہ تمام کیوں نہیں کرتے
اک کام ہے فلک اُسے بھول جانے کا مگر تم یہ کام کیوں نہیں کرتے
کیا تمہیں مجھ پر بھروسہ نہیں؟ ٹھیک ہے، کچھ اور؟ تم مجھ پر کوئی نیا الزام کیوں نہیں لگاتے؟
میرے زخم آہستہ آہستہ بھر رہے ہیں تم ان پر نمک کیوں نہیں چھڑکتے؟
ان آستینوں میں کیا خاص بات ہے؟ تم میرے دل میں کیوں نہیں رہتے؟
کبھی چائے پر بیٹھتے ہیں ایک شام میرے نام کیوں نہیں کرتے؟
ایک بات ہے جو سمجھ میں نہیں آتی ہم یہ قصہ ختم کیوں نہیں کرتے؟
آسمان کا ایک کام ہے بھول جانا لیکن تم یہ کام کیوں نہیں کرتے؟