Loading
Teri Har Baat Mohabbat Mein Gawara Kar Ke
تیری ہر بات محبت میں گوارا کر کے دل کے بازار میں بیٹھے ہیں خسارہ کر کے آتے جاتے ہیں کئی رنگ مرے چہرے پر لوگ لیتے ہیں مزا ذکر تمہارا کر کے ایک چنگاری نظر آئی تھی بستی میں اسے وہ الگ ہٹ گیا آندھی کو اشارہ کر کے آسمانوں کی طرف پھینک دیا ہے میں نے چند مٹی کے چراغوں کو ستارہ کر کے میں وہ دریا ہوں کہ ہر بوند بھنور ہے جس کی تم نے اچھا ہی کیا مجھ سے کنارہ کر کے منتظر ہوں کہ ستاروں کی ذرا آنکھ لگے چاند کو چھت پر بلا لوں گا اشارہ کر کے
Putting up with everything you say in love Sitting in the heart's market, having taken a loss My face shows many emotions People enjoy talking about you A spark was seen in the village He stepped aside, signaling the storm I have thrown a few clay lamps to the sky turning them into stars I am like a river where every drop is a whirlpool You did well to keep your distance from me I am waiting for the stars to fall asleep I will call the moon to the roof with a signal